راولپنڈی تھانہ صادق آباد ڈولفن اہلکاروں پرفائرنگ کرنیوالا ڈکیت جوابی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی ھانہ صادق آباد کے علاقے میں رات گئے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی ڈولفن فورس پر مبینہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے زخمی ڈاکو سے

شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون، اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ڈاکو دو شہریوں سے گن پوائنٹ پر واردات کر رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم کے آنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل زریاب کو بھی لگا

جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے ڈاکو کے قبضے سے کچھ دیر قبل تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 2 موبائل فون جبکہ ایک موبائل موجودہ واردات کا برآمد کرلیا گیا ہلاک ڈاکو قبل ازیں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں مطلوب و ریکارڈ یافتہ ہے  واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.