راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیاتفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب روات کے علاقے میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تو ایک ملزم موقع پر ہلاک پایا گیا جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےفرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔