راولپنڈی بدعنوانی کیس میں نامزد ملزمان کو10۔10سال قید کی سزا

راولپنڈی سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن خاور رشید نے بدعنوانی کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10/10 سال قید اور 15 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی ہے ذوالفقار احمد اور ایاز احمد پر مشتمل دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے ان کی 4 بہنوں کی درخواست پر 28 نومبر 2016 کو اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 520، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مسماۃ شاہدہ اقبال، اور فہمیدہ جبین، فریدہ کوثر اور منزہ شبیر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں الزام تھا کہ 1990 میں والد کے انتقال کے بعد ان کے بھائیوں فاروق، ایاز احمد

اور ذوالفقار احمد نے ان کی وراثتی جائیداد ہتھیا لی انہیں ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ، راولپنڈی کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ انہیں اپنے والد کی وراثت سے بے دخل کر دیا گیا ہے ملزمان ذوالفقار احمد، ایاز احمد، فاروق اور فریدہ بٹ (جو اب وفات پا چکی ہیں) نے ہاؤسنگ کے اہلکاروں اور تحصیلدار کے ساتھ ملی بھگت کر کے رشوت دے کر انہیں ان کی وراثت سے محروم کر دیا ملزمان نے وراثت کے جعلی اور من گھڑت دستاویزات تیار کیں اور شکایت کنندگان

کو وراثت سے بے دخل کر دیا اور سید پور روڈ سٹلائیٹ ٹاؤن میں واقع زیرِ تنازع پلاٹ نمبر 1292/B پر  ایاز احمد نے ایک جعلی انڈیمنٹی بانڈ اور حلف نامہ جمع کروایا جس پر دیگر ملزمان کے دستخط ظاہر کئے گئے ملزمان نے ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ راولپنڈی کے اہلکاروں اور تحصیلدار کو رشوت دے کر شکایت کنندگان کو غیر قانونی طور پر وراثت سے محروم کیا۔ ملزمان نے جعلی دستاویزات بھی تیار کئے اور شیخ بابر اور ارشد علی کو جعلسازی میں ملوث

کیا حالانکہ تینوں بہنیں (شکایت کنندگان) زندہ تھیں گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تعزیرات پاکستان کی تینوں دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10/10 سال قید اور 15 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر دونوں ملزمان کو مزید 9/9 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزمان کا عرصہ حوالات سزا میں شامل تصور ہوگا دوران ٹرائل سرکار کی پیروی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب انچارج اینٹی کرپشن کورٹس پنجاب عبد الصمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر/انچارج اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی ملک عفت علی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز نعمانہ شبیر اور مس شکیلہ سرور نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.