راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں والد نے مبینہ طور پر ڈیڑھ سالہ بیٹی عنایات فاطمہ کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ خاتون کے مطابق، آٹھ سال قبل ملزم حسن اقبال سے دوسری شادی ہوئی تھی اور چار بچے پیدا ہوئےخاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھروں میں کام کر کے گزارہ کرتی ہیں، اور واقعے کے روز شوہر نے بھائی کے فون سے اطلاع دی کہ بچی سیڑھیوں سے گر گئی ہے۔ جب وہ اسپتال پہنچیں تو بچی کی لاش سٹریچر پر پڑی تھی، جسم اور کانوں پر نیلے نشان تھے۔ پوچھنے پر شوہر اسپتال سے فرار ہو گیا۔ بڑی بیٹی ابیرہ نے انکشاف کیا کہ باپ نے عنایات فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھاخاتون کے مطابق، حسن اقبال پہلے بھی بچوں پر تشدد کرتا تھا، جس پر والدہ نے سمجھایا، مگر وہ باز نہ آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
23