278

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن انتخابات،بڑے بڑے نام سامنے آگئے

راولپنڈی(بابراورنگزیب ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات 8 جنوری بروز ہفتہ کو ہونگے صدر کی نشست کے لیے دو امیدوار ارشد مجید ملک اور سردار طارق حسین مدمقابل جبکہ نائب صدر کے لیے تین امیدوار مس آنسہ مہناز ستی، رانا عبدالقیوم اور محمد اصغر گوندل مدمقابل ہے جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں راجہ امتیاز علی ہون، شاہد محمود، محمد آصف خان جدون، ملک مبشر رفاق شامل ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پانچ امیدوار جن میں راجہ قیصر پرویز ستی، سردار شجاعت علی، قاضی غنی الرحمان، محمد اویس احسن راجہ، محمد شعیب کے درمیان مقابلہ ہے اور اسی طرح ایگزیکٹو باڈی ممبران میں سے 12 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے جن میں سے دس ممبران منتخب ہونگے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارں میں چوہدری محمد خوشحال، ذیشان فاروق، ریحانہ گل اعوان، زاہدالاسلام، سعد علی، سلیم رضاء، سمن شاہین، سید علی طیب، محمد جہانگیر، محمد رضوان رفیق، محمد عباس اعوان، وقار احمد شامل ہے جبکہ ان انتخابات میں تین نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں فنانس سیکریٹری خالد محمود، لائبریری سیکریڑی حاجی غلام یسین اعوان جبکہ برائے آڈیٹر کے لیے سنبل عمانوائیل شامل ہے تمام نشتوں پر انتخابات بروز ہفتہ 8 جنوری کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں