راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)الیکشن ٹریبونل راولپنڈی جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ کا بڑا فیصلہ لیگی رکن اسمبلی کا حق جرح ختم کر دیا گیا ۔تحریک انصاف کے رہنماء کرنل اجمل صابر راجہ سابق امیدوار این اے 53 راولپنڈی کی انتخابی عذرداری کیس میں الیکشن ٹربیونل کا اہم فیصلہ ۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجنیئر قمر اسلام راجہ کا جرح کا حق ختم کر دیا
الیکشن ٹریبونل نے لیگی رکن اسمبلی کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر درخواست گزار اجمل صابر راجہ اور ان کے گواہان پر جرح کا حق ختم کرنے کا حکم سنا دیا۔درخواست گزار کرنل اجمل صابر راجہ کی طرف سے قیصر عباس شاہ ایڈووکیٹ اور عدنان شہزاد مرزا ایڈووکیٹ نے انتخابی عذرداری کیس کی پیروی کی جبکہ ن لیگ کے رکن اسمبلی انجنیئر قمر السلام کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور فیض کندوال ایڈووکیٹ کونسلز ہیں