راولپنڈی کے علاقہ بحریہ ٹاون فیز 7 میں 5افراد پانی میں کوڑا جمع کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ بحریہ ٹاون فیز 7 شاہین چوک کے قریب 5افرادتھرموپول پر بیٹھ کر کوڑا جمع کر رہے تھے تھرموپول پھسلنے کی وجہ سے گہرے پانی میں بہہ گیا ۔ ریسکو 1122کو طلب کیا گیا
ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ 4 افراد کو بچالیا گیا جب کے ایک شحص جان بحق۔سکوبا ڈائیونگ اور بوٹ سرچ کی مدد سے ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا گیا۔
