راولپنڈی 1نوجوان چلتی ٹرالی سے گر کر جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ گرجا روڈ پر حادثہ میں ایک شخص دم توڑ گیا ۔ریسکیو 1122کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ گرجا روڈ سلور سٹی گیٹ ٹو کے قریب ایک لڑکا چلتی ٹرالی سے گر گیا جس پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری کو امداد دینے کی کوشش کی تاہم زخمی لڑکا جان کی بازی ہار چکا تھا ،حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقہ تحصیل امرپوری سے بتایا جارہا ہے جس کی شناخت حنیف اللہ ولد محب بہادر کے نام سے ہوئی ۔