چوآ خالصہ: وعدوں سے تکمیل تک۔ ڈھوک بھٹیاں چوآ خالصہ کی تقریبا 250 فٹ لمبی گلی جو کہ انتہائی خستہ حال تھی چوہدری ابرار احمد گجر ، چوہدری وقاص احمد گجر صدر پاکستان مسلم لیگ یو سی چوآ خالصہ اور سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد ظہیر بھٹی کی خصوصی کاوش سے ایم ایل اے حلقہ جموں 6 جناب راجہ محمد صدیق سابق وزیر حکومت ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی گرانٹ سے مکمل ہوئی ہے۔ چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ ، محمد شبیر خان اور علاقے کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے راجہ محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا
