روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں 17سالہ لڑکا رائفل صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔اے ایس آئی محمد کامران نے بتایاکہ گڑولی گاؤں میں رحمٰن تنویر چچا کے گھر ٹیوشن پڑھنے کے لئے گیا جہاں رائفل صاف کرتے ہوئےاچانک گولی چل گئی اور وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی لاش ورثاکے حوالے کردی گئی ۔
40