دوران سفر مسافروں کو لوٹنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران سفر خواتین کی جیبوں اور پرس کا صفایا کرنے کی وارداتوں میں ملوث خواتین کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں رفعت بی بی، نازیہ بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں اور ان کا تعلق فتح جنگ سے بتایا جاتا ہے ۔کرن شہزادی سکنہ منگلورہ نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ کلر سیداں بازار میں خریداری کےلئے آئی تھی جہاں پر تین مستورات اس کے آگے پیچھے ہوتی رہیں ۔میرے پاس اور بھی سامان تھا ،اس دوران ایک نے میرا پرس جس میں چالیس ہزار روپے کی رقم تھی کو غائب کر دیا بیگ میں اصل شناختی کارڈ ،موبائل کی سم اور مختلف وزٹنگ کارڈز بھی تھے ۔میں اپنے بھائی محمد شہباز کیساتھ راولپنڈی سے ٹیوٹا ہائی ایس میں بیٹھ کر کلر سیداں آ رہی تھی کہ وہی تین خواتین روات سے ٹیوٹا ہائی ایس پر بیٹھیں جنہیں میں نے تلاش کر لیا اور 15 پر کال کر دی جس پر پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کر لیا۔