دریائے سواں کی زد میں آنیوالی آبادیوں فوری خالی کرانے کی ہدایت

)دریاے سواں کے بیڈ پر ہر قسم کی آبادی کو فوری طور پر منتقل کیا جاے تاکہ ایک دن بعد شروع ہونے والے بارشوں سے کسی قسم کے جانی مالی نقصان کا اندیشہ نہ ہو ۔ 

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے  اپنے دفتر  میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں حالیہ سیزن میں معمول سے زائد بارشوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق، ایڈیشنل ڈپٹیی کمشنر ریونیو شہریار شیرازی، اے سی صدر، اے سی کینٹ، انچارج 1122 ، ڈپٹی ڈائریکٹر سمال ڈیمز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کی کوآرڈی نیشن کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔انہں نے کہا کہ ایک روز بعد شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جاے تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے ۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سواں دریا کے بیڈ کو مکمل کلیر رکھا جاے اور وہاں پر موجود آبادیوں کو ہٹاجاے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔ انہوں کہا کہ دریا کے بیڈ پر کسی قسم کی تعمیرات غیر قانونی ہیں اور اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاے گا ۔ 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سمال ڈیمز حکام کو ہدایات جاری کیں کہ راول ڈیم کے سپل وے کھولنے سے قبل کم از  کم تین گھنٹے قبل آگاہ کیاجاے تاکہ انتظامیہ تیار یو جاے اور اسکی تشہیر اور دیگر انتظامات کو مکمل کیا جاے۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیس ریلیف سنٹرز قائم کیے گے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ان سنٹرز میں منتقل کیا جاسکے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں