راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )دار راقم سکول خیابان سرسید راولپنڈی مین ڈبل روڈ ڈگری کالج کے سامنے والی عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی معصوم بچے اللہ کے فضل سے محفوظ رہے,جبکہ بچوں کے سکول بیگز اور کتابیں خاکستر ھوگئیں بچے خوف اور سراسیمگی کی حالت میں بتا رہے تھے کہ ھمارا اردو کا پیریڈ شروع ہوا تو کلاس میں ایک دم دھواں بڑھنے سے سانس لینا بھی دشوار ھوگیا اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا گھٹن اور خوف کی وجہ سے بچوں نے باہر کی طرف دوڑ لگادی سکول کا گیٹ تنگ ھونے کے باعث سکول سے باھر نکلنے میں بہت دشواری پیش آرہی تھی ،ایک بچہ مزمل کے مطابق میرے بابا جان ذیشان خاں نے آکر مجھے اور باقی بچوں کو سکول سے نکالنے میں دیگر والدین سمیت ریسکیو کرنے میں مدد کی آگ لگنے کی تحقیقات جاری ھیں۔۔۔۔!!!!!
269