دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بگہار شریف کی سلور جوبلی سپورٹس گالا تقریبات کا آغاز

دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بگہار شریف کی  سالانہ سلور جوبلی سپورٹس گالا تقریبات شروع ہوگئی۔
  صاحبزادہ عمیر ہاشم، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ڈی ڈی ای او محمد عارف خان نے سپورٹس گالا فیسٹیول کاافتتاح کیا۔
تقریبات کے پہلے دن کرکٹ کے مقابلے منعقد کئے گے ، چار روزہ تقریبات کے دوران والی بال شوٹنگ،  ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن ڈبلز، ٹیبل ٹینس سنگلز، تقریری مقابلے، حسنِ قرأت و نعت شریف اردو، عربی، انگریزی سمیت متعدد مقابلے ہوں گے۔
اختتامی تقریب 29 نومبر 2025 بروز ہفتہ منعقد ہو گی جس کی صدارت عالمی مفکر حضرت صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان، چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کریں گے۔ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔