وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی کچہری میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، بمبار نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا، حکام نے انہیں خودکش دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور کی کچہری میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوئی، ناکامی پر خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خودکش حملے کے ذمہ داران کو انجام تک پہنچائیں گے، خودکش حملہ 12 بجکر 39 منٹ پر کیا گیا، شواہد اکھٹے کرلئے، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔