اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت نے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کے لیے نیپرا قانون میں ترمیم کی جائیگی جس کے بعد منصوبے پر عمل ہوسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کی کامیابی کے لیے نظام لایا جائیگا جس کے بعد وفاقی حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔توانائی ماہرین کے مطابق یہ سیاسی طور پر خطرناک اقدام ہے جو توانائی کے شعبے کی بحالی اور آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات کے راستے پر رہنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔