حکومت پنجاب کی شادی ہالز اور قوالی ناہٹس پر بڑی پابندی ۔اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور دیگر تقریبات میں ون ڈش کے اصول کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں ون ڈش پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور شادیوں و تقریبات میں شور شرابے کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔
حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ قوالی نائٹس اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ نگرانی فارم ہاؤسز، گراؤنڈز اور عام شادی ہالز میں بھی کی جائے گی۔