ٹیکسلا ۔ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ٹیکسلا میں کرسچن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی محسن ایوب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر انسانی حقوق نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور علاج معالجے میں مزید بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کے نظام کی بہتری اور اقلیتی برادری کے فلاحی اداروں کی سرپرستی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کرسچن ہسپتال سمیت دیگر فلاحی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اہم خبریں
*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم
نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔
معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف
اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ
نادرا کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان
پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں چلائیں گے،مریم نواز
تھانہ چکری شہری کی زمین پر قبضہ کرنیوالے مافیاء کیخلاف مقدمہ درج
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان.
شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔
خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کاانکشاف،ملزم کے خلاف پیکاایکٹ اور دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔