129

حکومت نے رمضان پیکج تیار کرلیا، بڑی سبسڈی کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی حکومت نے رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیارکرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ رمضان کے لیے 5 ارب کا سبسڈی پیکج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورزپرفراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کے ریلیف کے لیے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں