ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نامساعد حالات کے باوجود ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے مسلم لیگ (ن) صرف دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے،اس سڑک کے افتتاح کے موقع پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمیں عوام کی خدمت کا موقع ملا،مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کا یہ سفر بھرپور انداز میں جاری رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ ہر محلہ میں ترقیاتی کام ہوں اور عوام کی زندگی آسان بنے
یہ سڑک نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ مقامی آبادی کی دیرینہ مشکلات کا مؤثر حل بھی ثابت ہوگی،ہم ہر اس فرد کو خوش آمدید کہتے ہیں جو عوامی فلاح کو اپنا مشن سمجھتا ہے،عوام اب شخصی سیاست اور مفادات پر مبنی گروہ بندیوں سے اُکتا چکے ہیں اور خدمت، شفافیت اور حقیقی قیادت کی طرف لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے علاقہ لڑ گاؤں میں ترقیاتی منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا
یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل جھنڈو سے چیئرمین اورنگزیب عرف کالا خان، مسعود، راجہ مشتاق، راجہ علی شان، راجہ عادل اور راجہ نیاز نے خان گروپ سے اپنی 35 سالہ طویل وابستگی ختم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھا ہے،صرف اور صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے، اور انشااللہ حلقہ کے عوام کی امیدوں پر نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے دوستوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی، ہم مسلم لیگ ن میں ئے شامل ہونے والے دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں