اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو حواس خمسہ عطا فرمائے ہیں۔ یعنی ایک ناک سونگھنے کیلئے‘ زبان چکھنے کیلئے، آنکھیں دیکھنے کیلئے‘کان سننے کیلئے اور بدن پر موجود جِلد محسوس کرنے کیلئے عطا کی ہے۔ اِن پانچوں حواس کا استعمال اسی تناسب سے کیا جانا چاہیے۔ یعنی انسان بلاوجہ لوگوں کے معا ملا ت کم سونگھے‘ کم اور جائز مال کھائے‘ کم بات کرے مگر جب کرے حق بات کرے، کائنات کو زیادہ سے زیادہ دیکھے اور اس پر غور کرے، پریشان حال لوگوں کے حالات زیادہ سُنے اور اُن کے دکھوں کو بہت زیادہ محسوس کرے۔یہی ان حواس کا بہتر استعمال ہے اور اسی طرح ہماری زندگی بلکہ ہماراپورا معاشرہ بہتر ہو سکتا ہے۔
(محمد اشرف‘بیول)
220