201

حمیدآبادکے نوجوانوں کا اجلاس ہواجس میں حمیدآبادیوتھ سوسائٹی کاقیام کیا گیا

چوہدری واجد علی

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
حمیدآبایوتھ سوسائٹی کاقیام راجہ شجاعت علی سرپرست اعلیٰ ذوالفقارزلفی صدرغلام مرتضیٰ جنرل سیکرٹری

منتخب حمیدآبادکے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے راجہ شجاعت علی ذوالفقارزلفی کاخطاب چودھری عبدالرشید، آفتاب حسین شاہ ، حاجی عبدالغفورخواجہ ایوب اورعبدالرشیدبھٹی کامکمل تعاون کی یقین دہانی حمیدآبادکے نوجوانوں کااہم اجلاس گزشتہ روزمنعقدہوا۔اجلاس میں حمیدآبادکے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں حمیدآبایوتھ سوسائٹی کاقیام عمل میں لایاگیا۔حمیدآبایوتھ سوسائٹی کے عہدیداران راجہ شجاعت علی سرپرست اعلیٰ ،ذوالفقارزلفی صدر،خواجہ غضنفر چیف آرگنائزر،اعجازبھٹی سینئرنائب صدر،چودھری شبیر۔ خواجہ خرم ،چودھری ظہیر،محمدجمیل ،راجہ طارق نائب صدور،محمدشکیل سیکرٹری مالیات ،محمدیوسف سیکرٹری نشرواشاعت ،خواجہ یاسر، اظہرشاہ ،گلنوازبٹ ،شاہدبھٹی ،طارق محمودنظامی ،خواجہ شفنگف ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے ۔راجہ شجاعت علی سرپرست اعلیٰ ذوالفقارزلفی صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حمیدآبایوتھ سوسائٹی غیرسیاسی تنظیم ہے ۔حمیدآبایوتھ سوسائٹی فلاحی کام کرے گی ۔معاشرتی برائیوں کاخاتمہ کریں گے اورصحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ دیں گے ۔حمیدآبادکے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے ۔ممتازسیاسی وسماجی شخصیات چودھری عبدالرشید،خواجہ محمدایوب ، گلنوازبٹ نے کہاکہ حمیدآبایوتھ سوسائٹی کاقیام خوش آئندہے ۔حمیدآبایوتھ سوسائٹی سے ہرممکن تعاون کریں گے ۔سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال اورنوجوان صحافی غلام فریدراجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ شجاعت علی مبارکبادکے مستحق ہیں جنھوں نے حمیدآبادکے نوجوانوں کوحمیدآبایوتھ سوسائٹی کے پلیٹ فارم پرمتحدکیا۔اس موقع پرآفتاب حسین شاہ ، حاجی عبدالغفور،عبدالرشیدبھٹی ،عابدبھٹی ،میاں سعیداوردیگرمعززین بھی موجودتھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں