حسن ابدال کے نواحی علاقے پنڈ مہری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ناصر محمود نامی شخص نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنے سسر، ساس، دو کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 48 سالہ نسیم اختر زوجہ نثار احمد، 50 سالہ نثار احمد، 2 سالہ کائنات بی بی دختر ناصر محمود اور 5 سالہ فلک ولد ناصر محمود شامل ہیں، جبکہ ملزم ناصر محمود نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.