حاجی مہدی خان میموریل ویلفیئر ٹرسٹ تلہ گنگ کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

تلہ گنگ۔ حاجی مہدی خان میموریل ویلفیئر ٹرسٹ تلہ گنگ کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم۔

حاجی مہدی خان میموریل ویلفیئر ٹرسٹ محلہ پیر بخاری تلہ گنگ کی جانب سے ہمیشہ کی طرح امسال بھی ماہ رمضان سے قبل سینکڑوں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا مرحلہ بخیر و خوبی انجام پایا ٹرسٹ کے مرحوم بانی الحاج نصرت علی ایڈووکیٹ کے فرزند حاجی واجد علی اور معروف تاجر حاجی عمران مشتاق نے اپنی نگرانی میں یہ کار خیر سر انجام دیا۔

حاجی واجد علی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اللہ پاک کی مدد سے ممکن ہوا اور وہ انشاءاللہ آئندہ بھی اپنے مرحوم والد الحاج نصرت علی ایڈووکیٹ کے اس مشن کی تکمیل کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ حاجی مہدی خان میموریل ٹرسٹ کے بانی الحاج نصرت علی ایڈووکیٹ پچھلے پندرہ سال سے اس ٹرسٹ کے تحت فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے اور انکی وفات کے بعد انکے فرزندان ایڈووکیٹ منصور علی اور حاجی واجد علی اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔