جہلم: کھڑیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

جہلم (اسٹاف رپورٹر) — جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے کھڑیوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت توصیف کے نام سے ہوئی ہے جو نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی تھی اور توصیف اپنے گھر کے قریبی کھیتوں میں موجود تھا۔ اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم نوجوان کی جان بچائی نہ جا سکی۔ توصیف کی ناگہانی موت پر علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے اور اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں