جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی 2400 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی کاروائی ناقص ملاوٹی  2400 لیٹر دودھ تلف۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے مین جی ٹی روڈ اور پرانے جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر 4 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 2400 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے 2 دودھ بردار گاڑیوں کو 75 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ دودھ جہلم اور راولپنڈی شہر میں سپلائی کیا جانا تھا بروقت کاروائی سے شہری ناقص دودھ پینے سے بچ گئے