137

جعلسازی سے زمین ہتھیانے کی کوشش ناکام

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) 5سال قبل وفات پاجانے والے شخص کا انتقال جعلی طریقے سے کراکر زمین ہتھیانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، بروقت کارروائی پر 4 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیئے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ راجگان کے رہائشی محمد اکرام کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی کہ اس کے والد راجہ بشارت حسین 26اپریل 2017 کو فوت ہوئے، جن کی وراثت چیک کرانے کیلئے 14مارچ کو اراضی ریکارڈ سنٹر گیا تو پتہ چلا کہ تمہارے والد کے نام سے پہلے ہی ایک انتقال نمبر 2042 تیار ہے جو محمد مشتاق نے ہیون ویلی ریذیڈنشیا ساہنگ کے نام چڑھایا ہے جس کا چالان تاحال جمع نہ ہواہے، اس فراڈ میں وصی حیدر شاہ، شکیل احمد، قاضی عثمان جنید، ایثار الحق بھی شامل ہیں، درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر سے رپورٹ طلب کر لی، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ فراڈ سے کام لیتے ہوئے زمین کا انتقال کرانے کی کوشش کی گئی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تھانہ گوجرخان کے نام رپورٹ میں مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور حسب ضابطہ کارروائی کی ہدایت کی، پولیس تھانہ گوجرخان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 2ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا جن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں