راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم شہباز سے 01کلو200گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالحمید سے 600گرام چرس،ملزم صدام سے 140گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم آفاق سے 01بوتل شراب،دھمیال پولیس نے ملزم اختر سے 01بوتل شراب،چکری پولیس نے ملزم گلباز سے 01کلاشنکوف،گوجر خان پولیس نے ملزم تصور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔