روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) جامعہ اسلام آباد ٹرسٹ کے زیر اہتمام گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلام آباد کے نیو کیمپس روات ،اسلام آباد میں جامعہ اسلام آباد ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اور سی ڈی اے کےتعاون سے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔رانا شکیل اصغر ممبر فنانس سی ڈی اے ،عامر عباس ممبر ایڈمن اور ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے شجرہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی بھی کی گئی ۔الحاج فقیر انور ،منیر انور اور تنویر انور ،ہفتہ روزہ اخبار پندی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبد الخطیب ، نمبر دار تنویر ،راجہ شمیر ،چوہداری دانیال ،چوہداری صار م ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے خصوصی دعا کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلام آباد ٹرسٹ (رجسٹرڈ)فروغ علم وخدمت خلق کا منظم نیٹ ورک ہے جو کہ ربع صدی سے زائد عرصے سے جہالت کے خاتمے کیلئے اور صوفیائے کرام کے منہج تعلیم وتربیت کے مطابق معاشرے کو تعلیم یافتہ اور پرامن بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلام آباد کا ہر طالب علم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے ایک پودا ضرور لگائے گا،اور کہا کہ درخت لگانا جہاں ماحول کو صاف ستھرا بناتا ہے وہیں انسانیت کی خدمت بھی ہے ۔درخت جہاں ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں وہیں زیادہ بارشوں کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں ۔سرسبز زمین کی جانب سیاح متوجہ ہوتے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان نے مزید یہ بھی کہا کہ بلاشبہ زمین کو سرسبز بنانا رضائے الٰہی کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے اسی لیے اسلامی تعلیمات میں شجر کاری کو خصوصی اہمیت ہے ۔ جامعہ اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء نے اس موقع پر ایک ایک پود ا لگایا ۔
288