جاتلی کے نواحی علاقے قطبال، قطب شہید میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں منیب نے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق مقتول نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر خاندانی رنجش چلی آ رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اسی رنجش کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔