تھانہ کلرسیداں کی حدود میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے لئے سروے

کلرسیداں (راجہ غلام قنبر) تھانہ کلرسیداں کی حدود میں کلرسیداں شہر، چوکپنڈوڑی اور شاہ باغ کے مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے لیئے سروے کیا گیا۔ تینوں بازاروں میں کل سولہ مقامات پر یہ کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔ شاہ باغ میں دو، چوکپنڈوڑی میں تین اور کلرسیداں شہر میں گیارہ مقامات پر ان کیمروں کی تنصیب ہوگی۔ یہ کیمرے ہجوم والی جگہوں اور بالخصوص شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر یہ کیمرے لگائے جائیں گے۔ سروے راولپنڈی سی پی او آفس ٹیم نے کیا جبکہ تھانہ کلرسیداں کی طرف ڈی ایف سی کامران ٹیم کے ہمراہ تھے۔ سروے اور سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالہ سے تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او راجہ عاقب رزاق نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے علاقہ میں ہونیوالے کیسوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کیمروں کی تنصیب سے جرائم کی شرح کم ہوگی۔ ان کیمروں کا کنٹرول روم تھانہ کلرسیداں میں ہوگا جبکہ یہ راولپنڈی سی پی او آفس سے رابطہ بھی ہوگا۔