راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ روات کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ روات پولیس نے 7 نومبر 2023 کو مقتول کے بھائی محسن علی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مراد خان نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ
کر کے اس کے بھائی ارسلان کو قتل کردیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کی موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکایا جائے عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے