تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی

راولپنڈی

تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، ٹھٹہ گاوں

ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار،

ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،

قتل کے بعد ملزمان نے موقعہ سے شواہد مٹا کر نعش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال پہنچایا،

ملزمان نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہو گئے تھے،

جاتلی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،

زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،

زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ایس پی صدر انعم شیر

ترجمان راولپنڈی پولیس


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.