اسلام۔آباد (سردار آفتاب اقبال)تعمیر نو ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام پروگرام روشنی کا سفر جس میں اہلیان پھلکوٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر گاوں کے پرائمری سکولز کے بچوں میں تلاوت ، نعت ، تقریر کے مقابلے کروائے گئے جن میں فرسٹ آنے سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں کو انعام بھی دیا گیا پروگرام 6 ستمبر بروز ہفتہ صبح دس سے دوپہر 3 تک جاری رہا اور جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت اس کے ساتھ سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شہزاد گل اعوان ، ایڈوکیٹ نوح نظیر خان چیف ایگزیکٹو سردار نیوز سردار آفتاب اقبال وائس چیف ایگزیکٹو سردار زاہد فرید و دیگر نامور سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھے جنہوں نے تعمیر نو کے کام کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تعمیر نو ویلفئیر اپنے علاقے میں بہت مثبت فلاحی سرگرمیاں کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے یہ سفر جاری رہے گا اور ہم اس نیک کام میں ہر طرح کی سپورٹ انکے ساتھ جاری رکھے گے اس موقع پر مہمان خصوصی فخر گلیات شہزاد گل اعوان نے بچوں میں انعامات میں تقسیم کیے ۔ اور تعمیر نو ویلفئیر سوسائٹی کے لیے بھی فنڈ کیا ۔ اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ویلفئیر تنظیمیں معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے جن کی بدولت معاشرہ پروان چڑھتا ہے اور لوگوں کی مدد ممکن ہوتی ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سردار میڈیا سردار آفتاب اقبال نے کہا جہانگیر سعید اور نعمان علی و دیگر پوری ٹیم تعمیر نو کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد و دعاگو ہوں کہ اللہ پاک اس پلیٹ فارم سے مزید اچھے کام لے اور اس پودے کو پھلدار درخت بنائے جس کے سایہ و پھل سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکے
