راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اے این ایف نے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو ڈرگز سپلائی کرنیوالے گروہ کو گرفتارکر لیا . منشیات تقسیم و ترسیل کی کی کوشش ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ،ا سلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ سمگلنگ کی کوشش ناکام۔ خاتون نے لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بزریعہ ڈائیوؤ بس کراچی سے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشش کی ،اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد ڈائیوو ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی کی،خفیہ اطلاع پر ٹرمینل سے مشتبہ شخص رہائشی وزیرستان اور خاتون ملزمہ کو موقع سے گرفتار کر لیا،ملزمہ کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئ وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ، ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے،ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔اے این ایف نے مُقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا
وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر مکمل قابو پانے کے لیے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے تمام سرکاری ونجی یونیورسٹیوں کے سربراہان سے معاونت طلب کرلی۔ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ کسی یونیورسٹی کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ہو رہی ہے تو اسلام آباد پولیس کو آگاہ کیا جائے۔ ہماری خواہش ہےکہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ ملکر کام کریں، کیپیٹل پولیس وائس چانسلرز کو پہلے بھی دو بار خطوط لکھ چکی ہے اب تیسری بار یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے 6 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمہ کیلئے حتمی کارروائیاں کرنے کی سخت تنبیہہ بھی کی گئی ہے ۔