تتہ پانی میں کباڑی کی دکان پر اچانک گولہ پھٹنے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کباڑیے نے یہ گولہ نامعلوم مقام سے اٹھا کر اپنی دکان پر رکھا ہوا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین افراد گولے کا معائنہ کر رہے تھے کہ وہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔