تفصیلات کے مطابق مسماۃ ر۔ ب زوجہ مظہر علی سکنہ ڈھلیاں نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست پیش کی کہ تین سال قبل میری شادی ہوئی اور 18 ماہ کا ایک بیٹا ہے جس کو چیک اپ کروانے کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ THQ ہسپتال پنڈیگھیب لے جانے لگی تو ساس، سسر اور دیور نے راستہ روک لیا اور ہسپتال جانے سے منع کیا جن کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جو ہر سہہ نے مجھے مارا پیٹا اسی دوران میں کمرے میں آ گئی تو میرا خاوند بھی کمرے میں آیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈنڈے سے مارا جس سے میں زخمی ہو گئی۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے خاتون شہری کی داد رسی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم مظہر علی ولد مواز خان ساکن ڈھلیاں تحصیل پنڈی گھیب کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔
