بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ گرفتار نلزمان چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ

راولپنڈی بیوہ خاتون کے ملکیتی پلاٹ پر قبضے میں ملوث ملزمان خلاف تھانہ ہمک اسلام آباد نے مقدمہ درج کرلیا، مسماۃ گلشن بی بی نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ  موضع روات اسلام آباد میں ذاتی پلاٹ کے رقبے پر حبیب اللہ ، محمد وسیم سکنہ چک روات اسلام آباد نے پلاٹ کی چار دیواری گرا کر اس پر قبضے کرتے ہوئے چار دیواری اندر موجود 60 ہزار اینٹیں غائب کردیں،کئئ بار ان سے

غیر قانونی قبضے کو چھوڑنے کا کہا تو آگے سے نئے فرد کا کہہ کر ٹال مٹول کر دیتا ہے،بھتیجا فاروق چند اشخاص ہمراہ نئے فرد لے کر مذکورہ پاس گیا تو حبیب اللہ نے پلاٹ کا قبضہ حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،ہمک پولیس اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں