بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کا معاملہ؛ کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ راولپنڈی نے محکمہ مال کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

کہوٹہ شہر کی رہائشی بیوہ خاتون اکثر بیگم زوجہ محمد فرید مرحوم سکنہ محلہ راجگان کی درخواست پر کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ راولپنڈی نے محکمہ مال کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ راولپنڈی کی کہوٹہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران تحریری درخواست جمع کروائی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کچھ بااثر افراد ان کی ملکیتی زمین پر قابض ہیں جبکہ عدالت پہلے ہی اُن کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔
درخواست کی سماعت کے بعد کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ راولپنڈی چوہدری خالد محمود نے محکمہ مال کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے تاکہ کیس کا باریک بینی سے جائزہ لے کر متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.