بیول کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وسیم حال مقیم فرانس کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول میٹرک کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طالب علم محمد آذان کو موٹر سائیکل انعام دیا گیا ۔
اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں ایک خصوصی منعقد ہوئی جس میں ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ جاوید اخلاص ، ملک محمد فیاض اور ان کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی اور سکول اسٹاف اور طالب علم محمد آذان کو مبارک باد دی ۔