بیول،باپ بیٹےنے یورپ کا جھانسہ دیکر بھنگڑیل 31 لاکھ ہتھیا لئے

۔
روات (ملک قیصر اعوان نمائندہ پنڈی پوسٹ)
گوجرخان کے علاقے بیول میں یورپ کے سبز باغ دکھا کر لوگوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر جعلی ویزہ، ٹکٹس دینے کے سکینڈل کا بڑا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے اس ضمن میں بیول میں MFCB کے نام سے آفس رکھنے والے ایجنٹوں زاہد حسین اور اسکے باپ عابد خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کی اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھنگڑیل کلاں روات اسلام آباد کے ایک شہری فیاض حسین سے اسکے بیٹے محمد ارسلان کو یورپی ملک ناروے بھجوانے کی غرض سے ساڑھے 31 لاکھ روپے رقم لی، بقایا رقم بعد میں لینے کا طے ہوا۔ معاہدے کے تحت زاہد نے چار پانچ ماہ کے اندر ارسلان کو یورپی ملک ناروے بھجوانے کا وعدہ کیا تاہم وہ معاہدہ تحت رقم وصول کرنے باوجود ارسلان کو یورپ نہ بھجوا سکا، بعد ازاں رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو زاہد حسین نے ساڑھے 31 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک میں جمع کرانے پر ڈس آنر ہوگیا، متاثرہ شہری فیاض کے مطابق عابد حسین جنہوں نے باہر جانے کے لیے تیاری کی غرض سے 07 لاکھ علیحدہ سے بھی خرچ کروائے، اور جعلی ویزہ ، ٹکٹ فراہم کرکے ہمارے ساتھ فراڈ کرتے ہوئے ساڑھے 31 لاکھ کی بڑی رقم سے محروم کردیا، معاملے پر محمد فیاض نے ایف آئی اے  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں درخواست دائر کی، دوران انکوائری الزامات کے ٹھوس شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے ملزمان کے ساتھ مقدمہ درج کرکے زاہد حسین کے والد عابد حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ زاہد حسین گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا