بیول‘8کنال اور 15مرلے سرکاری اراضی واگزار

بیول (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے دوران راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے آٹھ کنال اور 15 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے کی۔ اراضی گوجر خان کے موضع بیول میں واقع ہے۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ اراضی کی جگہ پر ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس کر لکھا ہے یہ اراضی پنجاب کی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں