راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے واپسی دوران راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بھیس میں ڈاکوؤں نے لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا
بیرون سے واپس آنے والے عثمان کو ائرپورٹ سے گھرجاتے ہوئےچوہڑ چوک کے قریب لوٹ لیاگیا۔ کار میں سوار افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے تلاشی کے بہانے پرس لے اڑے جس میں11ہزار ریال اور پاکستانی کرنسی 10 ہزار روپے اور شناختی کارڈ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،
چند روز قبل میٹرولا سیٹ اٹھائے ملزمان نے سول لائنز کی حدود میں بینک سے 12 لاکھ روپے رقم لے جانے والے شہری کو لوٹ لیا تھا،۔