چوہدری عامر مقبول‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
مذہبی و روحانی تقر بیات قلب و روح کو جلا بخشتی ہیں بر صغیر کی تاریخ اٹھا کر دیکھی جائے تو او لیا ء اللہ کے مز رات رو شنیاں لٹاتے نظر آتے ہیں ان کی زندگیاں یاد خدا اور اللہ کی مخلوق کے لیے آسا نیاں بانٹنے میں مصروف ہیں حضرت شاہ ہمدان جیسی علمی و روحانی ہستی سے کو ن واقف نہیں بھنگالی شریف آل شاہ ہمدان کا طو یل عر صے سے مسکن رہا ہے حضر ت پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی درارالعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگا لی شریف کے بانی و مہتہم ہیں انہوں نے اپنا گھر تک مدرسہ کے لیے وقف کر دیا ہے اور خود ایک چھوٹے سے کمرے میں سکو نت پز یر ہو گئے ہر سال اپر یل کے پہلے ہفتے میں دارالعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگا لی شریف میں عظیم الشان روحانی دستار و فضیلت کا اجتماع ہو تا ہے یہ تقر یب علمی فکر ی لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو تی ہے تقر یب میں کتاب ہدایت کا نور اپنے سینوں میں سمو چکے حفاظ کر ام بچے ،اساتذہ اور بچوں کے والدین کے چہرے خوشی سے جگمارہے ہو تے ہیں2019کا سالانہ جلسہ دستار بندی 7اپر یل کو ہو گا عصر حاضر میں میں بھنگالی شریف سے حضرت امیر کبیر علی ولی ہمدانی المعر وف شاہ ہمدان کی اولاد اور صو فیا کر ام کے مسکن سے نہ صرف روحانی فیوض و بر کا ت کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دینی اور دنیاوی تعلیم کی خدمات بطریق احسن ظہور پز یر ہورہی ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر سمیت بیرون ممالک میں بھی روحانی وتعلیمی مرکز بھنگالی شریف کسی تعارف کا محتاج نہیں ظہور اسلام سے لے کر آ تک علم کا منبع و مخزن دینی درسگاہیں رہی ہیں یہیں سے تشنگان علم وحکمت فیض یاب ہورہے ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ و جا معہ غوثیہ سلطانیہ (شعبہ خو اتین)ہیں مادہ پر ستی کے دور میں اس علاقہ میں معیاری اور علم وحکمت سے لبر یز درسگاہ کی اشد ضرورت تھی دارلعلوم بھنگالی شریف بنیاد سلطان العار فین شید ائی اشاعت دین ،درو یش منش انسان ،قبلہ عالم حضرت پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی صاحب نے اپنے پیرو مر شد اور برادر اکبر پیر طریقت حضرت پیر سید عبد اللہ شاہ ہمدانی سے رکھو ائی اور افتتاح بھی انہی سے کر وایا حضرت پیر سید عبد اللہ شاہ ہمدانی نے دار العلوم نے ترقی اور خدمت دین کے لیے خصوصی دعا بھی فر مائی تھی سعاوت مند او لا دیں وہی ہو تی ہیں جو اپنے بز رگوں کے نقش قدم پر چلتی ہیں ایسی ہی شخصیت قبلہ عالم حضرت پیر سلطان علی شاہ ہمدانی کی بھی ہے جو صوفی مز اج،سلیم الطبع اور عظیم عاشق الر سول ﷺہیں آپ فر مایاکر تے ہیں کہ میر یزندگی کا مقصد خدمت دین ہے اور میں نے اپنے بز ر گوں کی رہنما ئی میں یہ سلسلہ تا حیات جاری رکھنے کا عز م کر رکھا ہے حضر ت پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے تھوڑے سے عر صے میں پاکستان کے کونے کونے اور بیر ون ملک میں بھی حفاظ کر ام اور علمائے کر ام کا جال بچھادیا ہے 1984سے اب تک 60ہز ار سے زائد طلبا ء حفاظ کر ام اور دینی علوم حاصل کر چکے ہیں اور 22ہز ار کے لگ بھگ حافظ قر ان اور عالمہ فاضلہ بن کر ملک کے کو نے کو نے میں دین کی خدمات سر انجام دی رہی ہیں دارلعلوم بھنگالی درس نظامی،ادیب عر بی ،فاضل عربی ،تجو ید و قر ات اور حفظ کا ایک جامع نظام ہے دار لعلوم ہذا تنظیم المد ارس(اہلسنت)سے الحاق شدہ ہیں قبلہ پیر صاحب اور استا تذہ کر ام کی شب و روز انتھک محنتوں کے نتیجے میں دار لعلوم کا رزلٹ100فیصدرہا ہے اسی طرح دونوں مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو آٹھو یں جماعت تک مفت تعلیم بھی دی جا تی ہے صا حبز ادہ پیر سید ساجد سلطان علی شاہ ہمدانی قبلہ حضرت پیر سلطان علی شاہ ہمدانی کے لخت جگر ہیں در س و تدریس کے سلسلہ میں خصوصی معا ونت کر تے ہیں اور در العلوم کی کار کر دگی کو بہتر سے بہتر ین کر نے میں دن رات مصروف عمل ہیں عصر حاضر کی جدیداور سا ئنسی اہمیت کے پیش نظر اپر یل 2001سے اسلامک کمپیو ٹر سنٹر کے نام سے معقول انتظام کیا گیا ہے تاکہ دیتی علوم کے ساتھ کمپیو ٹر کی تعلیم بھی مہیا کی جا سکے دار العلوم کی مختلف بر انچیں ملک کے طول وعر ض میں کام کر رہی ہیں جن میں تحصیل گو جرخان میں جا معہ غو ثیہ سلطانیہ کلر یالہ،کلر سیداں میں جامعہ مہر یہ سمو ٹ اور سکھو کے نواح کر نالی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ضلع راو لپنڈی چو نترہ کے قر یب چک سگھو میں بھی درس وتدریس کا سلسلہ جاری و ساری ہے جبکہ پنجاب میں فاروق آباد میں بھی ایک بر انچ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے طا لبات کے لیے چہاری تحصیل گوجر خان میں ایک بر انچ علم کا نور بانٹ رہی ہے دارلعلوم کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری حضرت پیر سلطان علی شاہ ہمدانی کے چھوٹے بھائی حضرت پیر سید اکر ارحسین شاہ ہمدانی کی ہے جو بطر یق احسن یہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں دار لعلوم کا سالانہ روحانی اجتماع و دستار فضلیت ہر سال اپر یل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو تا ہے جس میں خوش نصیب حفاظ کرام اور علمائے کرام کی دستار بندی ہو تی ہے روحانی اجتماع میں ملک بھر سے نامور اور مقتدر علماء کر ام اور مشائخ عظام شر کت فر ماتے ہیں رواں سال سالانہ روحانی اجتماع 7اپر یل 2019بروز اتوار صبح 8بجے سے دن 2بجے تک دارالعلوم بھنگالی شریف مندرہ چکوال روڈ پر منعقد ہو گا
178