چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوک پنڈوڑی بھاٹہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں ایک نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب رات 10 بجے کے قریب چھپر کا رہائشی نوجوان فیضان اپنے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کو ڈراپ کرنے دھری راجگان جار ہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سبطین کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں سبطین سکنہ دھری راجگان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ فیضان سکنہ چھپر کو معمولی چوٹیں آئیں،زخمیوں کو ریسکیو کے زریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی سبطین کو اسلام آباد شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔