راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ): ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) عبد اللہ محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جا نب سے بچوں کی ڈی ورمنگ کے لئے پہلی مہم کا آغازکیا جارہا ہے جو 27 ستمبر2021 سے2 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی اس کا ہدف پانچ اضلاع میں اسکول جانے والی عمر کے 30لاکھ بچوں تک پہنچنا ہے جو پیٹ کے کیڑوں سے پھیلنے والے امراض کے خطرے سے دو چار ہیں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے ہفتے میں پہلی سے دسویں جماعت تک پڑھنے والے تمام بچوں اور 05سے14 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کو کسی بھی قریبی سرکاری یا نجی اسکول میں تربیت یافتہ اساتذہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے دوا کھلائیں گےایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خلاف عوامی سطح پر سالانہ مہم ہمارے بچوں کے لئے بہت اہم ہے کیوں کہ یہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد دے گی، اسکول کی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو بہتر کرے گی اور ان کی طویل المدت بہتری کاباعث بنے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بچوں کی ڈی ورمنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) انیشاء ہشام،سی اوی او ہیلتھ ڈا کٹر فائز کنول، سی ای او ایجو کیشن، ڈائر یکٹر کالجز شیر احمد ستی ودیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔عبد اللہ محمودنے مز ید کہا کہ پنجاب میں پانچ ایسے اضلاع ہیں جہاں اسکول جانے والی عمر کے بچوں کو پیٹ کی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہےان اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، اٹک، چکوال اور جہلم شامل ہیں۔ پانچوں اضلاع میں اس خطرے سے دوچار اسکول جانے والی عمر کے بچوں کی تعداد تیس لاکھ ہےپنجاب میں صوبائی سطح پر پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ بورڈ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹس اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور مدد کے ساتھ متاثرہ اضلاع کے محکمہ ہائے صحت و تعلیم اپنی انتظامی و تکنیکی مہارتوں کے ذریعے اس پروگرام پر عمل درآمد میں حصہ کارہیں انہوں نے ہدا یت کی کہ والد ین کو آگاہی مہم کے ذ ر یعے اس بارے میں آگاہ کیا جائے تا کہان کے تعاون سے مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔
162