راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ: حافظ عزیر شفیق بھٹی)
لیاقت باغ راولپنڈی میں “بنیان مرصوص آپریشن” کی فتح کی خوشی میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کے مختلف سرکاری و نجی اداروں، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کی قیادت عبداللہ سٹی کے سینئر سٹاف اراکین جناب محمد فیصل، جناب محمد فیاض، راجہ صائم، سید عظیم شاہ، حافظ عزیر شفیق اور دیگر نے کی، جب کہ عبداللہ سٹی کے اونر جناب چوہدری عاصم عزیز اور چوہدری طاہر عزیز کی ہدایت پر تمام میل سٹاف بھی ریلی میں شریک ہوا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن ملک کی سلامتی اور دشمن کی جارحیت کے خلاف ایک روشن باب ہے۔ ہم اپنے وطن، اپنی پاک فوج اور اپنے نظریات کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھامے، نعرے بلند کیے اور پاک افواج سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ آخر میں وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔