الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد نے کریسنٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں کو فری آئی ٹی ایجوکیشن انٹری ٹیسٹ کے لیے بلایا تو ہزاروں طلبہ و طالبات کریسنٹ گراؤنڈ امڈ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گراؤنڈ انسانی سروں سے بھر گیا اور تل دھرنے کی جگہ نہ بچی یوں لگتا تھا کہ سارا فیصل اباد یہاں جمع ہو گیا ہے بولے دی جگی چوک سے ملت چوک تک بسوں اور گاڑیوں کی پارکنگ موٹر سائیکل اور پیدل انے والوں کا اتنا رش تھا کہ ہر کوئی دیکھ کر حیران ہو رہا تھا کہ یہاں کیا ماجرہ ہے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار سکیورٹی اور رہنمائی کے فرائض بخوبی سرانجام دیتے رہے تاندلیاں والا سمندری ڈجکوٹ جڑا والا اور فیصل اباد شہر سے اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طلبات نے بڑی تعداد میں جوش وخروش کے ساتھ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی حقیقت میں ان کے چہروں پر خوشی اور امید کی جھلک نظر آ رہی تھی انہیں نظر آ رہا تھا کہ اب ہمارا مستقبل روشن ہوا چاہتا ہے آئی ٹی ایجوکیشن کے مہنگے کورسز غریب اور سفید پوش گھرانوں کے لیے اپنے بچوں کو کروانا بہت مشکل ہو چکا ہے مہنگائی اور بے روزگاری اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہر گھر کو بری طرح متاثر ہے ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن نے یہ کورسز فری اف کاسٹ کروانے کا بیڑا اٹھایا تو اسے بہت بڑی قومی خدمت سمجھا جا رہا ہے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے سیاست سے ہٹ کر طلبہ طلبات کو یہ میسج دیا ہے کہ ملک اور قوم کا بہترین اور مفید شہری بنانا اب ہمارا مشن بن چکا ہے کوئی پڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے گھر بیٹھا پریشان نہ رہے آج آئی ٹی کا دور ہے اس میں مہارت حاصل کر کے آن لائن اور دیگر اداروں میں ملازمت مل جائے گی جس سے نوجوان اپنے اور گھر والوں کی بہترین کفالت کر سکے گے الخدمت کے سرپرست اعلی حافظ نعیم الرحمن کا ویژن بھی یہی ہے کہ کوئی نوجوان بے روزگار نہ رہے ہر نوجوان روزگار کمانے کے قابل بن جائے اور وہ روزگار آئی ٹی سکلز کے ذریعے بہترین انکم حاصل کر سکتا ہے انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے تاکہ وہ ملک کا مفید شہری اور کارآمد انسان بن کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد کے صدر رائے ندیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم نے گرینڈ انٹری ٹیسٹ ایونٹ کے بہترین انتظامات کیے تھے بہت خوبصورت اور کشادہ سٹیج بنایا گیا تھا میڈیا اور ساؤنڈ سسٹم کا بہترین انتظام تھا ہزاروں کرسیاں لگائی گئی تھی سٹیج کے سامنے کارپٹ بچھایا گیا جب کرسیاں کم پڑ گئی تو سینکڑوں نوجوان نیچے کارپٹ پر بیٹھ گیے اور یہاں بیٹھ کر انہوں نے اپنے پیپر حل کیے ہر انے والے کو پیپر اور حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والی خوبصورت فائل دی گئی اس طرح الخدمت فاؤنڈیشن حافظ نعیم الرحمن کی تصویر ہر گھر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئی اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ ان کو روزگار کے مواقع کس لیڈر نے مہیا کیے صرف خالی نعروں اور دعووں سے ترقی اور روزگار نہیں ملتا اور نہ بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے یہ کام حافظ الرحمن نے عملی طور پر کر دکھایا انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی پولیس سکیورٹی نہیں دیکھنے کو ملی سیکیورٹی اور رہنمائی کے فرائض الخدمت کے رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت شاندار انداز میں نبھا رہے تھے حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ ہزاروں نوجوان مرد و خواتین کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی حکومت دیتی اور پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتی خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو جاتا تو نقصان ہمارے ملک اور شہر کا ہوتا الخدمت کے زمہ داران نے اس بڑے ایونٹ کو بہت خوبصورت انداز میں ہینڈل کیا میرا خیال ہے اگر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی اور جماعت اتنا بڑا ایونٹ کرتی جہاں نوجوان مرد و خواتین موجود ہوتے ہولڈ بازی اور بدمزگی ضرور ہو جاتی۔ بنو قابل گرینڈ انٹری ٹیسٹ ایونٹ میں ہزاروں طلبہ طلبات کے چہروں پر خوشی اور امید نمایاں نظر آ رہی سچی بات تو یہ ہے کہ جو کام پنجاب کی مشنری وزیراعلی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نہ کر سکی وہ کم وسائل میں رہتے ہوئے جماعت اسلامی نے غیر سیاسی انداز میں کر دکھایا حکومت کے پاس تو کروڑوں اربوں کے بجٹ موجود ہیں مگر وہ سب ان کے پروٹوکول اور مراعات پر خرچ ہوتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن حقیقت میں اس وقت نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ملک میں ائی ٹی کا انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے لاکھوں بچوں کو مفت ائی ٹی کورسز کروا کے انہیں روزگار کے قابل بنا ئیں گے حکمرانوں نے ملک میں مایوسی پھیلائی نوجوان عہد کریں کہ مایوس ہونے کی بجائے نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں گے ملک کے ہر نوجوان کو روشن مستقبل دینا جماعت اسلامی کا مشن بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ بچوں بچیوں کو مفت آئی ٹی ٹریننگ فراہم کریں گے طلبہ مایوس نہ ہوں امید کے دیے جلائیں گے جماعت اسلامی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دے کر انہیں ہنر مند بنا رہی ہے جو ملک کی بہترین خدمت ہے فیصل اباد میں بنو قابل فری ائی ٹی ٹریننگ کے لیے منعقدہ ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ نے نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ بنو قابل گرینڈ انٹری ٹیسٹ ایونٹ سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل محترم وقاص انجم جعفری صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی امیر صوبہ پنجاب مولانا جاوید قصوری امیر جماعت فیصل اباد پروفیسر محبوب الزماں بٹ صدر الخدمت فیصل اباد رائے ندیم الرحمن نے خطاب کیا تلاوت قران پاک کے بعد نعت رسول مقبول سے تقریب کا اغاز کیا گیا سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان حافظ نعیم رحمن جب اسٹیج پر تشریف لائے تو قومی ترانہ پڑھا گیا اور پورا پنڈال قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہو گیا یہ بھی ایک بہت خوبصورت روایت ہے یہ تقریب فیصل اباد میں ایک یادگار حیثیت اختیار کر گئی جسے فیصل اباد کے شہری بہت دیر تک یاد رکھیں گے