195

بلدیاتی نمائندوں کی بحالی،یوسی کلیام اعوان کا اجلاس طلب

کلیام اعوان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین یونین کونسل کلیام اعوان نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس بلا لیا ، عدلیہ کے احکامات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کی بحالی علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوام میں امید کی کرن بیدار ، چیئرمین یونین کونسل کلیام اعوان ملک وحید اعوان نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد پہلا اجلاس ہفتے کو طلب کر لیاہے جس میں یونین کونسل کے دفتر کے قیام کے لئے کسی گھر یا مقام کا تعین کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ انتظامات کو چلانے کے لئے کتنا عملہ سرکاری سطح پر ہمیں دیا جائے گا کلیام اعوان میں تاحال یونین کونسل کے دفتر کے لئے سرکاری سطح پر عمارت کاقیام عمل میں نہ لایا جا سکا جس سبب کرایہ پر بلڈنگ لیکر سرکاری امور کو سر انجام دیا جاتا ہے بلدیاتی اداروں کی بحالی پر کلیام اعوان سے مقامی باسیوں نے کہا کہ کیا بلدیاتی اداروں کے بحال ہونے سے مرکزی لنک روڈ کی مرمت گرلز کالج کا قیام و یونین کونسل کے دفتر کے لئے الگ عمارت کا قیام عمل میں آسکے گا بلدیاتی الیکشن کی مہم میں کامیابی کے بعد پہلا کام اولین ترجیحی یونین کونسل کی عمارت کے قیام کا اعلان کرنے والے بھی تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں کلیام کے باسیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے چیرمین یونین کونسل کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں