103

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔ گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔رخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

حکومت نے چند روز قبل ہی عوام پر بجلی بم گرایا تھا جس میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی مہنگی کی گئی تھی آئے روز بجلی کے نرخ بڑھنے سے بجلی بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے پیٹ میں ڈالیں یا بجلی کا بل جمع کروائیں دوسری جانب گرمی بڑھتے ہیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے جسے بچے،بوڑھے شدید کوفت میں مبتلا ہو جاتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں